چین کے شمال مشرقی صوبے جی لِن میں سال 2026-2025کے برفباری کے سیزن کا باضابطہ آغاز ہفتے کے روز ہو گیا ہے۔
اعلیٰ معیار کے آئس رنکس اور اسکی ریزورٹس کی وجہ سے جی لِن گزشتہ دس برس سے چین کے تمام صوبائی علاقوں میں سب سے زیادہ اسکیئرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں سرفہرست رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ہوانگ ژونگ رُوئی، مارکیٹنگ ڈائریکٹر، لیک سونگ ہوا ریزورٹ
“رواں برس لیک سونگ ہوا ریزورٹ کی پیشگی فروخت 10 کروڑ یوآن (تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): سائمن سُوو بودا، اسنوبورڈ کوچ، چیک ری پبلک
“یہ جگہ بے حد صاف ستھری اور منظم ہے۔ یہاں لوگ خوب ترتیب سے اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں اور دوسروں کو جگہ دیتے ہیں۔اس بات کو میں بہت زیادہ سراہوں گا۔ میں نے آج اپنی کلاس میں بھی کہا کہ میرے مشاہدے کے مطابق یہ دنیا کی بہترین مصنوعی برف میں سے ایک ہے۔شاید یہ یہاں کے موسم اور اعلیٰ معیار کی برف بنانے والی مشینوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ لہٰذا سیزن کے دوران ایسی عمدہ ڈھلانیں دیکھنا واقعی متاثرکن ہے۔”
جی لِن کی صوبائی حکومت نے سیاحوں اور مقامی باشندوں کے لئے 10 کروڑ یوآن مالیت کے واؤچرز جاری کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے تاکہ مقامی خریداری میں اضافہ کیا جا سکے۔
صوبہ اپنے مقبول اسکی ریزورٹس تک رعایتی شٹل سروسز بھی فراہم کر رہا ہے تاکہ سرمائی کھیلوں کے شائقین کی تعداد کو متوجہ کیا جا سکے۔
چھانگ چھون، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


