جمعہ, نومبر 28, 2025
ہومپاکستانپیکا قانون کے تحت سزا یافتہ مجرم کی قید کی سزا معطل،...

پیکا قانون کے تحت سزا یافتہ مجرم کی قید کی سزا معطل، عدالت نے ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے پیکا قانون کے تحت سزا یافتہ مجرم کی قید کی سزا معطل کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی۔

مجرم سلمان مرتضیٰ کی جانب سے میاں دائود ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے سلمان مرتضیٰ کو اپنی کزن کی قابل اعتراض تصاویر چوری کرنے اور شیئر کرنے کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنائی تھی حالانکہ مدعی اور متاثرہ لڑکی نے عدالت میں تسلیم کیا کہ سلمان مرتضیٰ نے کوئی مواد شیئر نہیں کیا۔

استغاثہ ٹرائل کے دوران ایک بھی الزام ثابت نہ کر سکا اسکے باوجود ٹرائل کورٹ نے سزا سنا دی،مجرم کو اسکے رشتہ داروں نے والدہ کی جائیداد ہتھیانے کیلئے جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا،انکا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق اگر سزا 3 سال یا اس سے کم ہو تو مجرم سزا معطلی اور ضمانت کا حق رکھتا ہے۔

عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے اور تفصیلی دلائل سننے کے بعد مجرم کی سزا معطل کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیدیا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!