جمعہ, نومبر 28, 2025
ہومپاکستانپاک بحرین اداروں میں رابطہ خطے کی امن و سلامتی کیلئے ناگزیر،...

پاک بحرین اداروں میں رابطہ خطے کی امن و سلامتی کیلئے ناگزیر، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے بحرین کے اپنے ہم منصب جنرل شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب کی جانب سے پاکستان کیساتھ سکیورٹی و استحکام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان قریبی رابطہ خطے میں امن و سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔

دونوں وزرائے داخلہ نے انسدادِ منشیات کے شعبے میں قریبی تعاون بڑھانے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور معلومات کے تبادلے کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد اور محفوظ مستقبل کیلئے شراکت داری مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!