جمعہ, نومبر 28, 2025
ہومپاکستاناے این ایف کی کارروائیاں، اربوں روپے مالیت کی 1249 کلو منشیات...

اے این ایف کی کارروائیاں، اربوں روپے مالیت کی 1249 کلو منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے ملک گیر 10 کارروائیوں میں اربوں روپے مالیت کی 1249.3 کلو منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف ٹیم نے انٹلیجنس اطلاع پر پنجگور میں گیس کنٹینر کو ایم 8گوادر سی پیک روڈ پر روک کر تلاشی لی اس دوران کنٹینر سے553.5کلو گرام آئس اور 40کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 154.15 ملین امریکی ڈالر ہے، کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، بدنام زمانہ سمگلر علی جان کی سربراہی میں یہ گروہ افغانستان سے منشیات کو پنجگور سے تربت، گوادر اور پسنی کے راستے سمگل کرتا تھا۔

ترجمان کے مطابق یارو ریلوے کراسنگ پشین کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 7 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں کوریئر آفس میں نیدرلینڈز سے آنیوالے پارسل سے 6 گرام کوکین برآمد ہوئی جبکہ یارو ڑسٹرکٹ پشین میں ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 14 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ایسٹرن بائی پاس کوئٹہ کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 14 کلوگرام، نیشنل ہائی وے حیدر آباد کے قریب گاڑی سے 12 کلوگرام، بیلا روڈ سیکٹر جی 10اسلام آباد کے قریب گاڑی میں سوار مرد اور خاتون سے 1.8کلوگرام آئس اور 800گرام افیون، منڈی موڑ اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 7.2 کلوگرام چرس، سوئی کاریز ڑسٹرکٹ چمن سے 100کلوگرام آئس اور خلیل آباد سیٹلائٹ ٹائون تربت ڈسٹرکٹ کیچ سے 499کلوچرس برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شرو ع کردی گئی ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!