چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی پر بانی نے اختیار محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیدیا، آزاد عدلیہ کے خواہشمند ہیں، تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہو سکا، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ سے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگا تو میں ضرور دوں گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کیساتھ ہمارا الائنس ہے، تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا زیرک سیاستدان ہیں ان کو شامل کرنے کی کوشش کی، مگر ہمارے پاس نہیں آئے، میرا نہیں خیال کہ اب وہ ہمارے پاس آئیں گے، مولانا اپوزیشن میں ہیں، ہم کوشش کریں گے ان کو آن بورڈ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہیں، آزاد عدلیہ چاہتے ہیں۔


