اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت بارے افواہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانیوالی افواہوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے، وہ اڈیالہ جیل میں موجود اور مکمل طور پر صحت یاب ہیں، جیل میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور خوراک کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے ۔


