جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومتازہ ترینچین میں فروخت اور کھپت مزید بڑھانے کے لئے ایکشن پلان کا...

چین میں فروخت اور کھپت مزید بڑھانے کے لئے ایکشن پلان کا جاری

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور 5 دیگر محکموں نے بدھ کے روز ایک ایکشن پلان جاری کیا ہے جس میں صارفین کی اشیاء کی طلب اور رسد کو بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے اور کھپت کو مزید متحرک کرنے کے لئے اہم اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے مطابق 2027 تک صارفین کی اشیاء کی رسد کا ڈھانچہ نمایاں طور پر بہتر ہونے کی توقع ہے جس کے تحت 30 کھرب یوآن (تقریباً 141.25 ارب امریکی ڈالر) کی کھپت کے شعبے اور 100 ارب یوآن کی کھپت کے 10 مراکز قائم کئے جائیں گے۔ اس منصوبے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2030 تک اقتصادی ترقی میں کھپت کی شراکتی شرح میں مسلسل اضافہ کیا جائے گا۔

منصوبے میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 19 اہم کاموں پر عملدرآمد کیا جائے گا، جن میں مصنوعی ذہانت کے جامع انضمام اور اس کے ذریعے موثر بنانے کو مضبوط کرنا، نئی کھپت کے منظرنامے اور کاروباری انداز پیدا کرنا اور مالیاتی و بجٹ معاونت کو بڑھانا شامل ہیں۔

ماحول دوست مصنوعات کی توسیع اور اپ گریڈنگ کو فروغ دینے، دیہی صارفین کی اشیاء کی اپ گریڈنگ کو آگے بڑھانے اور تفریحی و کھیلوں کی مصنوعات تیار کرنے جیسی منفرد اور نئی مصنوعات کی رسد کو بڑھانے کے لئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ چین مختلف گروپوں کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ دے گا جس میں بچوں کی مصنوعات کی رسد میں اضافہ کرنا، فیشن ایبل اور جدید اشیاء کی رسد کو بڑھانا اور بزرگوں کے لئے موزوں مصنوعات کی رسد کو بہتر بنانا شامل ہے۔

منصوبے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگلے مرحلے میں وزارت متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر مقامی محکموں اور صنعتی تنظیموں کو اس منصوبے پر عملدرآمد میں رہنمائی کرے گی اور ملک کی کھپت کی صلاحیت کو مزید بروئے کار لائے گی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!