جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومتازہ ترینچینی شہر چھانگ چھون 2027 کےسرمائی عالمی یونیورسٹی گیمز کی میزبانی کرے...

چینی شہر چھانگ چھون 2027 کےسرمائی عالمی یونیورسٹی گیمز کی میزبانی کرے گا

چھانگ چھون(شِنہوا)انٹرنیشنل یونیورسٹی سپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین کے دارالحکومت چھانگ چھون میں 2027 میں 33 ویں ایف آئی ایس یو ونٹر ورلڈ یونیورسٹی گیمز منعقد ہوں گی۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ چین دو سالہ ونٹر یونیورسٹی گیمز کی میزبانی کرےگا۔ پہلے 2009 میں ہاربن نے اس کا انعقاد کیا تھا۔یہ چین میں ایک اور اہم بین الاقوامی سرمائی کھیلوں کا ایونٹ بھی ہے جو 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس اور 2025 کے ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کے بعد منعقد ہو رہا ہے۔

33 ویں ونٹر ورلڈ یونیورسٹی گیمز 15 سے 25 جنوری 2027 تک منعقد ہوں گی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!