جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومتازہ ترینشنگھائی میں لائبریری، تھیٹر اور نمائشی مقام پر مشتمل کثیرالمقاصد ثقافتی مرکز...

شنگھائی میں لائبریری، تھیٹر اور نمائشی مقام پر مشتمل کثیرالمقاصد ثقافتی مرکز کا افتتاح

شنگھائی(شِنہوا)بین الاقوامی برانڈ چینل اور پاور سٹیشن آف آرٹ (پی ایس اے)، جو شنگھائی میں جدید فنون کے لئے وقف میوزیم ہے، کی مشترکہ طور پر قائم کردہ کثیر المقاصد ثقافتی مرکز کا چین کے مشرقی شہر میں باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا گیا۔ اس مقام کو "اسپیس گیبریل چینل” کا نام دیا گیا ہے، جو پی ایس اے کے تیسرے فلور کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے بعد تیار کیا گیا ہے تاکہ اس کی فعالیت کو بڑھایا جا سکے۔

یہ نیا مقام ایک لائبریری، تھیٹر، نمائشوں کے لئے مخصوص جگہ اور دریا کے کنارے واقع تفریحی بالاخانہ پر مشتمل ہے ، یوں یہ سوچ و فکر، ڈیزائن کی نمائشوں، جدید فنکارانہ پرفارمنس اور ثقافتی تفریح کو ایک ساتھ پیش کرتی ہے۔

1700 مربع میٹر پر پھیلی لائبریری میں 50 ہزار سے زائد اہم کتابیں اور بصری و سمعی مواد دستیاب ہے، جن کا تعلق فنون، ڈیزائن، تعمیرات، ثقافت اور سماجی علوم سے ہے۔ خاص طور پر چینی عصری فن سے متعلق بھرپور مواد بھی شامل ہے۔ لائبریری کا مقصد شوقین افراد کے ساتھ ساتھ پیشہ ور حضرات کو بھی سہولت فراہم کرنا ہے۔

300 نشستوں پر مشتمل تھیٹر مختلف قسم کی سرگرمیوں کی میزبانی کر سکتا ہے، جن میں ویڈیو آرٹ، ڈرامے، ساؤنڈ تجربات اور پریس کانفرنسز شامل ہیں۔ نمائش گاہ کے ساتھ ساتھ اس کا مربوط ڈیزائن تخیل کے لئے ایک خاص ماحول پیدا کرتا ہے اور مہمانوں کے لئے انتہائی دلکش اور پرسکون ماحول فراہم کرتا ہے۔

300 مربع میٹر پر پھیلا بالا خانہ شنگھائی کے دریائے ہوانگ پو کا خوبصورت منظر پیش کرتی ہے۔ اس پر کافی پینے کی الگ جگہ اور دوست واحباب کے لئے آرام گاہ موجود ہے جو دورہ کرنے والوں کو پرسکون اور خوشگوار وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!