ماسکو(شِنہوا)کریملن نے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی وفد، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور دیگر اہم حکام شامل ہیں، یوکرین کے لئے ممکنہ امن منصوبے پر بات چیت کے سلسلے میں اگلے ہفتے ماسکو کا دورہ کرے گا۔
روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے روسی سرکاری ٹیلی ویژن کے سینئر کریملن رپورٹر پاول زاروبن کو بتایا کہ جہاں تک وٹکوف کا تعلق ہے، میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے ماسکو آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وٹکوف کے علاوہ انتظامیہ کے کئی دوسرے نمائندے جو یوکرینی معاملات میں شامل ہیں وہ بھی ماسکو آئیں گے۔


