لاس اینجلس میں جمعہ کے روز دہوا کی سفید چینی مٹی کے برتنوں کی نمائش کا افتتاح ہوا ہے۔افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ نمائش کا مقصد روایتی چینی ثقافت کو اجاگر کرنا اور بین الثقافتی تبادلے کو فروغ دینا تھا۔
نمائش کا عنوان "دی ایستھیٹکس آف ہارمونی: بلانس دے شین، پورسلین فرام دہوا” رکھا گیا جس میں تقریباً چینی مٹی کے 100 نفیس فن پارے اور تصویری نمائشیں شامل تھیں۔ روایتی ہنر اور جدید ڈیزائن کے امتزاج نے دہوا کے برتنوں کی ثقافتی وراثت، فنکارانہ خوبصورتی اور جدت کی روح کو نمایاں کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاس اینجلس میں چین کے نائب قونصل جنرل ہوانگ ہونگ جیانگ نے کہا کہ دہوا کے برتن نہ صرف چین کی قدیم ثقافتی روایات کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ جدید دور کی نفیس دستکاری کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔
ہوانگ نے کہا کہ چین کا آئندہ 15واں پانچ سالہ منصوبہ تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں امریکہ کے ساتھ باہمی فائدے پر مبنی تعاون کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے لئے زیادہ فوائد کی خاطر رابطے بڑھانے کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان میں واقع دہوا کاؤنٹی کی سربراہ فینگ جُن چن نے امید ظاہر کی کہ یہ نمائش امریکی عوام کو دہوا کے برتنوں کی نفاست اور ان میں جھلکتی مشرقی جمالیات کی قدر کرنے کا موقع دے گی۔
لاس اینجلس کاؤنٹی کے علاقے وٹیئر کے مقامی رہائشی فریڈ اسٹیل نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ برتن انتہائی نفیس، نازک اور مہارت سے بھرپور ہیں اور ان میں چینی روایت، ثقافت اور جدید دستکاری کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ چینی ثقافت میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور مزید جاننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد دوبارہ چین کا دورہ کریں گے۔
لاس اینجلس، امریکہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
لاس اینجلس میں دہوا کی سفید چینی مٹی کے برتنوں کی نمائش ہوئی
نمائش میں دونوں ممالک سے سو سے زائد شرکاء نے حصہ لیا
نمائش کا مقصد چینی ثقافت کو اجاگر کرنا اور روابط کو فروغ دینا تھا
نمائش کا عنوان "دی ایستھیٹکس آف ہارمونی: بلانس دے شین” رکھا گیا
تقریب میں تقریباً 100 نفیس چینی مٹی کے فن پارے اور تصاویر پیش کی گئیں
روایتی ہنر اور جدید ڈیزائن کے امتزاج نے جدت اور خوبصورتی کو نمایاں کیا
ہوانگ ہونگ جیانگ کے مطابق دہوا کے برتن ماہرانہ کاریگری کے عکاس ہیں
آئندہ پانچ سالہ منصوبہ دونوں ممالک میں تعاون کے نئے مواقع فراہم کرے گا
کاؤنٹی سربراہ فینگ جن چن نے نمائش کو دوطرفہ تعاون بڑھانے کا موقع قرار دیا
مقامی رہائشی فریڈ اسٹیل نے برتنوں کی نفاست، نزاکت اور باریکی کو سراہا


