جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمجھ سے نہیں ہوگی، میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،...

مجھ سے نہیں ہوگی، میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، ماہرہ خان

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، مجھ سے سیاست نہیں ہوگی، میں سیاست کیلئے نہیں بنیں، میرے خیالات ایسے ہیں نہ میں دوسروں کی طرح ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ میں سیاست کیلئے ہوں یا سیاست میرے لئے ہے، میں اپنی دنیا میں خوش ہوں۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکا کہنا تھا کہ جس طرح بھارتیوں کیلئے اپنا ملک اہم ہے اسی طرح میرے کیلئے بھی اپنا ملک سب سے بڑھ کر ہے اسی وجہ سے میں نے جنگ کے دنوں میں کھل کر اپنے ملک کی حمایت کی اور حب الوطنی کا اظہار کیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونیوالی مختصر جنگ کے وقت اپنے ملک کیلئے بولنا نہ صرف انکا فرض تھا بلکہ جذبہ بھی یہی تھا، ممکن ہے کہ انکی حب الوطنی کی باتیں بھارتی مداحوں کو بری لگی ہونگی لیکن اس سے انکا کوئی تعلق نہیں، اپنے ملک پر کوئی سمجھوتا نہیں۔

اداکارہ نے ایک بار پھر شاہ رخ خان کی تعریفیں کیں اور کہا کہ انکا بھارت میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں بڑے اداکار کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا، میں شاہ رخ خان کے حوالے سے تقریباً تمام باتیں کر چکی ہوں مگر جو باتیں نہیں کیں وہ میری ذاتی باتیں ہیں، کبھی میڈیا پر شیئر نہیں کروں گی۔

شاہ رخ خان جیسے بڑے اداکار عام طور پر عاجزانہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور وہ بھی عاجز تھے، شاہ رخ خان کی طرح فواد خان اور ہمایوں سعید بھی عاجزانہ شخصیت رکھتے ہیں، تینوں جتنے بڑے سٹارز ہیں، وہ اتنے ہی عاجز ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!