جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومانٹرٹینمنٹٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس، پراسکیوشن کے مزید 3 گواہان کے...

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس، پراسکیوشن کے مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ

اسلام آباد میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونیوالی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے کیس میں پراسکیوشن کے مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سرکاری وکیل راجہ نوید حسین پیش ہوئے۔

اس دوران کیس کے ملزم عمر حیات کو گاڑی فراہم کرنیوالے شوروم کے مالک، ڈرائیور اور پولیس اہلکار نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا اور وکلاء صفائی کی جانب سے گواہان پر جرح نہ ہو سکی۔

کیس میں مجموعی طور پر 13 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، عدالت کے سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔

17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو 2 جون کو اسلام آباد میں انکے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!