جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومتازہ ترینچین کے دیہی چھوٹے اور درمیانے درجے کے بینکوں میں مستحکم اضافہ

چین کے دیہی چھوٹے اور درمیانے درجے کے بینکوں میں مستحکم اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دیہی علاقوں میں موجود چھوٹے اور درمیانے درجے کے بینکوں میں پیمانے کے لحاظ سے مستحکم اضافہ دیکھا گیا ہے اور ان کی مجموعی ترقی مزید پائیدار اور مضبوط ہو رہی ہے۔

چائنہ بینکنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2024 کے آخر تک ان بینکوں کے مجموعی اثاثے اور واجبات بالترتیب 579.1 کھرب یوآن (تقریباً 81.8 کھرب امریکی ڈالر) اور 536.9 کھرب یوآن تک پہنچ چکی تھیں جو گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 6.06 فیصد اور 6.02 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2024 کے آخر تک ان بینکوں کے واجب الادا قرضے ان کے مجموعی اثاثوں کا 55 فیصد سے زائد تھے اور ان کا کریڈٹ کاروبار بنیادی طور پر حقیقی معیشت پر مرکوز رہتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے دیہی بینک دیہی ترقی، مربوط علاقائی ترقی اور صارفین کی خریداری کی استعداد میں اضافے جیسے متعدد اسٹریٹیجک مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں تاہم وہ عملی چیلنجز کا بھی سامنا کر رہے ہیں جن میں مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مسابقت اور ڈیجیٹل تبدیلی میں سست روی شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حقیقی معیشت کو تقویت دیتے ہوئے اعلیٰ معیار کی پائیدار ترقی حاصل کرنے کے لئے ان بینکوں کو چاہیے کہ وہ خطرات کی جلد اطلاع اور اندرونی کنٹرول کو مضبوط بنائیں، اپنے وسائل کے مطابق ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دیں اور پیشہ ورانہ و ہمہ جہت صلاحیتوں کے حامل عملے کی تیاری کو تیز کریں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!