جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومتازہ تریناے ڈی بی نے بلوچستان میں پانی منصوبے کیلئے 4.8 کروڑ ڈالر...

اے ڈی بی نے بلوچستان میں پانی منصوبے کیلئے 4.8 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ منظور کرلی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق فنڈز بلوچستان میں پانی سے متعلق منصوبے پر خرچ ہونگے جس سے جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم متعارف، پانی کے ضیاع میں کمی آئے گی۔

اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کی 60 فیصد آبادی زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے، صوبے میں پانی کی شدید قلت اور موسمیاتی اثرات کے باعث زرعی شعبہ دبائو میں ہے۔

منصوبے سے 1 ہزار 839 ہیکٹر بارانی اراضی میں پانی کی دستیابی بہتر ہوگی، منصوبہ ژوب اورمولا دریا بیسن میں روزگار اور خواتین کیلئے معاشی مواقع بھی بڑھائے گا۔

اعلامئے کے مطابق منصوبے میں جاپان فنڈ اور ہائی لیول ٹیکنالوجی فنڈ کی کو فنانسنگ بھی شامل ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!