اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے سعودی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
حکام کے مطابق مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر 728 جدہ سے اسلام آباد پہنچی ،پائلٹ نے لینڈنگ اپروچ رن وے 28 رائٹ کی بجائے غلطی سے مرمت کے باعث بند رن وے 28 لیفٹ کی بنائی جس پر کنٹرول ٹاور پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو غلط رن وے پر ہونے سے آگاہ کیا اور عین وقت پر لینڈنگ روک کر دوبارہ چکر لگانے کی ہدایت دی۔
پائلٹ نے ہدایت کے مطابق گو ارائونڈ کیا اور طیارے کو فضاء میں برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ اپروچ بنائی جس کے بعد سعودی ایئرلائن کا بوئنگ 777 طیارہ دوسری کوشش میں رن وے 28رائٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔


