جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومتازہ ترینچین-یورپ مال بردار ٹرین نے اندرون ملک فرنیچر مرکز کو عالمی تجارتی...

چین-یورپ مال بردار ٹرین نے اندرون ملک فرنیچر مرکز کو عالمی تجارتی فریق بنا دیا

نان چھانگ(شِنہوا)5 سال قبل چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی میں جیانگ شی سانیو فرنیچر کے مارکیٹنگ جنرل منیجر ژو ہاؤ بمشکل ہی یہ تصور کر سکتے تھے کہ ایک دن یورپی مارکیٹ ان کی کمپنی کا ایک اہم گاہک بن جائے گی تاہم آج کمپنی کے غیر ملکی آرڈرز میں 70 فیصد حصہ یورپ کا ہے۔

یہ تبدیلی گانژو انٹرنیشنل ان لینڈ پورٹ کے توسط سے ہنگری کے ایک وفد کے دورے سے شروع ہوئی۔ اس دورے میں ایک لاکھ یوآن (تقریباً 14119.1 امریکی ڈالر) کا ایک آرڈر دیا گیا جسے چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے ذریعے بھیجا گیا۔

ژو ہاؤ نے بتایا کہ فرنیچر صرف 20 دنوں میں ہنگری پہنچ گیا جو کہ سمندری نقل و حمل سے درکار وقت کا نصف سے بھی کم تھا۔ اس کے بعد سے کمپنی نے ہنگری، جرمنی اور پولینڈ میں گاہکوں کے ساتھ مستحکم شراکت داری قائم کر لی ہے۔ گزشتہ سال اس کے یورپی آرڈرز جو تمام چین-یورپ مال بردار ٹرین سروس کے ذریعے بھیجے گئے تھے، 70 لاکھ یوآن سے تجاوز کر گئے۔

ژو نے مزید کہا کہ ہمارے لئے چین-یورپ مال بردار ٹرین صرف ایشیا اور یورپ کو ملانے والا ایک ریل رابطہ نہیں ہے بلکہ یہی وہ راستہ ہے جہاں ہماری ترقی اور نئے مواقع موجود ہیں۔

جیانگ شی سانیو فرنیچر گانژو شہر کے نان کانگ ضلع میں واقع ہے جسے "چین کا ٹھوس لکڑی کے فرنیچر کا دارالحکومت” کہا جاتا ہے۔ اس ضلع میں 10 ہزار سے زائد فرنیچر بنانے والے اور معاون ادارے موجود ہیں جو 5 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔

اس سے پہلے سمندری جہاز رانی کا لمبا دورانیہ (45 سے 60 دن) یورپی مارکیٹ کو سروس فراہم کرنا مشکل بنا دیتا تھا۔ چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے آغاز نے اس صورتحال کو آہستہ آہستہ بدل دیا۔

2015 کے آخر میں جیانگ شی سے پہلی چین-یورپ مال بردار ٹرین کے روانہ ہونے کے بعد سے گانژو انٹرنیشنل ان لینڈ پورٹ جو جیانگ شی کی واحد اندرون ملک کھلی بندرگاہ اور ایک پرانا انقلابی بیس علاقہ ہے، نے ایک ہزار 700 سے زائد ایسی ٹرینیں چلا کر ایشیا اور یورپ پر پھیلا ہوا ایک بڑا لاجسٹک نیٹ ورک بنا دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!