نیویارک(شِنہوا)امریکی شہر نیویارک کے وسط میں واقع لیو شی منگ آرٹ گیلری میں معروف چینی مجسمہ ساز لیو شی منگ اور امریکی مصور ہانک ولس تھامس کے فن پارے نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔
پیپل ایوری ڈےکے عنوان سے اس مشترکہ نمائش کا اہتمام لیو شی منگ آرٹ فاؤنڈیشن نے کیا ہے۔ یہ نمائش اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ فاؤنڈیشن نے پہلی بار لیو شی منگ کے فن پاروں کو ایک تصوراتی فنکار کے ساتھ جوڑا ہے۔
ان دونوں فنکاروں کے کیریئرز کے درمیان تقریباً 30 برس کا فرق ہونے کے باوجود گیلری میں نہایت مہارت سے دونوں فنکاروں کی 35 سے زیادہ پینٹنگز اور مجسمے رکھے گئے ہیں جو انسانی شکل، دیکھ بھال اور کمیونٹی میں ان کے باہمی کام کو اجاگر کرتے ہیں۔
لیو شی منگ آرٹ فاؤنڈیشن کے قائم مقام صدر جیفری ایم گلک کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد نمائشوں، سفری شوز اور ریسرچ سپانسرشپ سے آنجہانی چینی مجسمہ ساز کے فن کو محفوظ رکھنا اور انہیں فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ غیر منافع بخش تنظیم مستقبل کے فنکاروں کو امداد، وظائف اور تبادلے کے مواقع فراہم کرکے ان کی مدد کرنا چاہتی ہے جو لیو کے فن اور زندگی کے ذریعے اجاگر کردہ اجتماعی پہلو کی عکاسی کرتے ہیں۔
