زغرب(شِنہوا)کروشیا کے ایک سابق عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کا آئندہ 15 واں 5 سالہ منصوبہ ملک کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کے لئے نہایت اہم ہے اور عالمی معیشت کے لئے بھی بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
کروشیا کی پارلیمنٹ کے سابق ڈپٹی سپیکر داورکو ویدو وچ نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کے 5سالہ منصوبے طویل مدتی منصوبہ بندی کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں ملک جدیدیت کی طرف نمایاں پیش رفت کر رہا ہے اور غربت کے خلاف جنگ جیسے بڑے منصوبوں میں کامیابی حاصل کر چکا ہے۔
ویدو وچ نے کہا کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اور عالمی معیشت کے لئے ایک کلیدی محرک ہونے کے ناطے چین کا 15 واں 5 سالہ منصوبہ دنیا کے لئے بہت اہم ہے۔
ویدو وچ نے مزید کہا کہ چین کئی شعبوں میں ٹیکنالوجی اور اختراع میں سبقت لے رہا ہے اور غیر معمولی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، جدید ٹیکنالوجیز میں اہم پیش رفت کر رہا ہے جہاں علم نے ان کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
چین کا اکثر دورہ کرنے والے ویدو وچ نے کہا کہ وہ ملک کی سائنس اور ٹیکنالوجی میں تیز رفتار پیش رفت سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے یاد کیا کہ گزشتہ سال بیجنگ سے جنوبی صوبے آنہوئی کے شہر ہیفے تک تیز رفتار ٹرین کا سفر ان کے لئے ایک ناقابل یقین تجربہ تھا۔
انہوں نے اسے بہت تیز، محفوظ اور آرام دہ سفر قرار دیا اور کہا کہ راستے کے مناظر نے ان پر ایک دیرپا تاثر چھوڑا۔



