جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومتازہ ترینٹینس اسٹار اعصام الحق کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹینس اسٹار اعصام الحق کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کے ٹاپ ٹینس اسٹار اعصام الحق نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد ٹینس سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اعلان انہوں نے پاکستان کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر کپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ اعصام الحق کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ ہوگا جس میں وہ مزمل مرتضیٰ کیساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔

اعصام الحق نے اپنے کیریئر کے دوران 18 اے ٹی پی ٹائٹلز جیتے اور 2010 میں یو ایس اوپن مینز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!