جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسکینڈلز کوئین ٹک ٹاکر کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا پارہ...

سکینڈلز کوئین ٹک ٹاکر کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا پارہ پھر ہائی کردیا

مشہور خاتون ٹک ٹاکر اور سکینڈلز کوئین سامعہ حجاب کے ایک وائرل بیان نے سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ایک بار پھر ہائی کردیا۔

ٹک ٹاکر نے ایک ویڈیو میں کھل کر کہا کہ وہ دبئی میں ایک ایسے لڑکے کی تلاش میں ہیں جو انھیں مالی مدد فراہم کرسکے، فی الحال میں اپنے مالی معاملات خود سنبھال رہی ہوں لیکن میں سنجیدگی سے ایک بوائے فرینڈ کی تلاش کر رہی ہوں کیونکہ تین ماہ سے سنگل ہوں، اور دبئی میں بغیر بوائے فرینڈ کے لڑکیوں کیلئے زندگی گزارنا بہت مشکل ہے، مجھے واقعی ایک بوائے فرینڈ کی ضرورت ہے اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہو تو رابطہ کرے، ویسے بڑے دل والے لڑکے لڑکیوں پر خرچ کرتے ہیں۔

ٹک ٹاکر کا یہ بیان سنتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا اور سامعہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسکا رویہ غیر موزوں اور سستی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، ایک صارف نے لکھا کتنی گھٹیا سوچ ہے جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ کوئی بھی آپ پر مفت خرچ نہیں کریگا وہ بدلے میں حرام تعلقات کی توقع رکھیں گے، کچھ صارفین نے کہا سامعہ کو مرد نہیں بلکہ محض امیر مردوں کی ضرورت ہے اور ایک نے اسے معاشرتی رویہ کیلئے منفی اثر قرار دیا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!