امریکہ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بند کرانے اور دونوں ملکوں میں معاہدہ کرانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے اور اس سلسلے میں روس اور یوکرین کے صدور پیوٹن اور زیلنسکی پر دباؤ بھی ڈال رہے ہیں۔
وائٹ ہائوس کے ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور یوکرین نے جنگ بندی کے ممکنہ معاہدے پر بات کی، روس یوکرین جنگ بندی معاہدے پر بات چیت نتیجہ خیز رہی، چند نکات پر اختلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ یوکرین میں جنگ بندی معاہدے کیلئے پر عزم ہیں۔
یہ درست نہیں کہ امریکی صدر ایک فریق کے مقابلے میں دوسرے کی حمایت کر رہے ہیں۔


