اے این ایف نے منشیات کیخلاف 3کارروائیوں میں 41لاکھ سے زائد مالیت کی 55کلو منشیات برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف نے فتح جنگ روڈ اٹک پر کالج کے قریب ملزم سے 540گرام چرس جبکہ اٹک میں ہی ایک اور کارروائی میں کالج کے قریب دوسرے ملزم سے 530 گرام چرس برآمد کرلی، گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتے تھے۔
ترجمان کے مطابق سی پیک روڈ پنجگور پر کارروائی کے دوران 54 کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


