جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومپاکستان9 مئی سمیت 5 مقدمات، عمران، بشری کی ضمانت میں 23 دسمبر...

9 مئی سمیت 5 مقدمات، عمران، بشری کی ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع، گرفتاری روک دی

عدالت نے 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں عمران خان و اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 23 دسمبر تک گرفتاری روک دی۔

منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 9مئی سمیت دیگر 5 مقدمات پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔

عدالت نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دونوں کی ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!