سرگودھا میں بغیر وارنٹ گھر میں داخلے، خاتون، شوہر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایس ایچ او سمیت 17 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مدعی خاتون کے مطابق 7 اگست کو ایس ایچ او اور سب انسپکٹر سمیت 17اہلکار بغیر وارنٹ دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور مجھے اور شوہر کو لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا اور تین تولے سونا اور لاکٹ بھی لے گئے۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ میں نامزد کوئی بھی اہلکار اب تک گرفتار کیا جا سکا اور نہ ہی محکمانہ طور پر معطل ہوا ہے، مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔


