پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کرلیا گیا۔
ایس ایچ او عبداللہ جلال کی مدعیت میں دہشت گردی دفعات کے تحت درج مقدمہ متن کے مطابق موٹر سائیکل سوار 3دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا، ایک حملہ آور نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دو حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے، دہشت گردوں کے حملے میں 3 جوان شہید اور 11 زخمی ہوئے ہیں، متن کے مطابق جائے وقوعہ سے 27 سے زیادہ خول برآمد ہوئے ہیں۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے ملکی سالمیت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔


