جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومپاکستانسیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 22 خوارج جہنم...

سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 22 خوارج جہنم رسید

سیکیورٹی فورسز نے بنوںمیں انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران 22 خوارج جہنم رسید کردیئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے گروہ کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 22دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت بے رحم انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گی، تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!