ہانگ کانگ شپ اونرز ایسوسی ایشن (ایچ کے ایس او اے) کے چیئرمین انگد بانگا نے شِنہوا کو دئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی بحری صنعت ان تمام بنیادی عناصر کو یکجا کر رہی ہے جو ایک عالمی بحری مرکز کے طور پر اپنی اہمیت برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہوتے ہیں، ۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): انگد بانگا، چیئرمین، ہانگ کانگ شپ اونرز ایسوسی ایشن (ایچ کے ایس او اے)
"میرے خیال میں ایک عالمی بحری مرکز کے طور پر ہانگ کانگ کامستقبل بہت روشن ہے۔ ہم ان تمام اہم عناصر کو یکجا کر رہے ہیں جو ایک عالمی بحری مرکز کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔ چین تک رسائی حاصل کرنے والی کمپنیوں کے لئے ہانگ کانگ کا تاریخی کردار ایک “اعلیٰ رابطہ کار” کا رہا ہے۔اس وقت چین میں صنعتی شعبے کے طاقتور مراکز ، خدمات فراہم کرنے والی نمایاں کمپنیاں اور مالیاتی ادارے ابھر کر سامنے آ رہے ہیں جبکہ ہانگ کانگ ایک اہم مرکز کی حیثیت سے چینی کمپنیوں کو عالمی افق پر لے جانے میں معاون کا کردار ادا کر رہا ہے۔یوں ہم ایک طرفہ راستے سے نکل کر دوطرفہ راستے پر آ گئے ہیں جو ہانگ کانگ کو بحری صنعت میں مزید مضبوط بناتا ہے اور اس کی مالیاتی مرکز کی حیثیت کو بھی تقویت دیتا ہے۔یہ ایک ایسا سنگم ہے جہاں مختلف ثقافتیں، قومیتیں اور زبانیں ایک ساتھ پروان چڑھتی ہیں اور دنیا کی سب سے آزاد معیشت میں یہ سب ممکن ہے۔”
ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ہانگ کانگ مستقبل کا عالمی بحری مرکز بنتا جا رہا ہے
شپ اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں
انگد بانگا کے مطابق ہانگ کانگ کی بحری صنعت اہم عناصر کو یکجا کر رہی ہے
ہانگ کانگ تاریخی طور پر دنیا کو چین سے مربوط کرنے کا بہترین ذریعہ بنا
اب ہانگ کانگ کے ذریعے چینی کمپنیاں عالمی افق پر نمودار ہو رہی ہیں
ہانگ کانگ نے یک طرفہ کے بجائے دوطرفہ راستہ اختیار کیاہے
بحری مرکز کے طور پر ہانگ کانگ کی اہمیت مزید مستحکم ہوئی
شہر کی مالیاتی مرکز کے طور پر حیثیت بھی تقویت پا رہی ہے
ہانگ کانگ مختلف ثقافتوں، قومیتوں اور زبانوں کا خوبصورت سنگم ہے
دنیا کی سب سے آزاد معیشت میں یہ سب کچھ بخوبی ممکن ہو رہا ہے



