بیجنگ(شِنہوا)چین ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کے لئے قومی نمائشی مراکز کی تعمیر شروع کرے گا۔ اس کا ہدف ہے کہ 2035 تک تقریباً 100 صنعتی پارک نمائشی مراکز اور ایک ہزارکاروباری نوعیت کے نمائشی مراکز قائم کئے جائیں۔
وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق ان نمائشی مراکز کی تعمیر 2035 کے لئے قومی ترقیاتی حکمت عملیوں اور 15 ویں 5 سالہ منصوبہ (2026-2030) کے ساتھ ہم آہنگ ہو گی جس میں اہم ابھرتے ہوئے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جن میں اگلی نسل کی انفارمیشن ٹیکنالوجی، نئی توانائی، نئے مواد، حیاتیات، اعلیٰ درجے کا سازوسامان، ذہین اور مربوط نئی توانائی گاڑیاں، کم اونچائی کا سازوسامان اور ایئرو سپیس اور ماحول دوست اور ماحولیاتی تحفظ کی صنعتیں شامل ہیں۔
انڈسٹریل پارک نمائشی مراکز کا مقصد یہ ہوگا کہ بڑی صنعتوں کی گروہی، بڑے پیمانے پر اور اعلیٰ درجے کی ترقی کو فروغ دیا جائے، اہم عمومی ٹیکنالوجیز کی فراہمی کو مضبوط کیا جائے، سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی اور صنعتی اطلاق کو بہتر بنایا جائے، ابھرتی ہوئی صنعتوں کے لئے موزوں انتظامی طریقوں کو تلاش کیا جائے۔
وزارت کے مطابق کاروباری نمائشی ادارے مصنوعات کی ترقی کو مضبوط بنانے، اہم اور بنیادی ٹیکنالوجیز کا مقابلہ کرنے اور ان کو حل کرنے، بڑی اصل اختراعات میں کامیابیاں حاصل کرنے، نئی کاروباری اشکال اور ماڈلز کو فروغ دینے اور اطلاقی منظرناموں میں اختراع کو فروغ دینےپر توجہ مرکوز کریں گے۔


