منگل, نومبر 25, 2025
ہومتازہ ترینچین کے تائیوان کے قریب جاپان کی جارحانہ عسکری تنصیب عالمی برادری...

چین کے تائیوان کے قریب جاپان کی جارحانہ عسکری تنصیب عالمی برادری کی توجہ کی متقاضی ہے، چینی ترجمان

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ جاپان کی جانب سے چین کے تائیوان خطے کے قریب جارحانہ ہتھیار نصب کرنا انتہائی خطرناک ہے اور اس سلسلے میں پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی برادری کی انتہائی چوکس نگرانی کی ضرورت ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران جاپان کی جانب سے چین کے تائیوان خطے کے قریب جارحانہ ہتھیار نصب کرنے کے منصوبے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں یہ نشاندہی بھی کی کہ جاپان کے اقدامات جان بوجھ کر علاقائی کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں اور فوجی محاذآرائی کو ہوا دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی وزیراعظم سنائی تاکائیچی کے تائیوان کے بارے میں غلط بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک انتہائی خطرناک پیش رفت ہے اور اس سلسلے میں پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے انتہائی چوکس نگرانی درکار ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین جاپان میں انتہا پسند قوتوں کو تاریخ کا رخ الٹنے کی اجازت کبھی نہیں دے گا، نہ ہی تائیوان خطے میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی اجازت دے گا اور نہ ہی جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے دے گا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ چین اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کا پختہ عزم اور صلاحیت رکھتا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!