منگل, نومبر 25, 2025
ہومتازہ ترینچین کے اندرونی منگولیا خود مختار خطے میں 5 ماہ کے برفانی...

چین کے اندرونی منگولیا خود مختار خطے میں 5 ماہ کے برفانی سیاحتی سیزن کا آغاز

ہوہوت(شِنہوا)چین کے شمال اندرونی منگولیا خودمختار خطے نے 5 ماہ کے آئس-سنو سیاحتی سیزن کا آغاز کر دیا ہے، جس میں 159 ثقافتی سرگرمیاں، کھیلوں کے 48 مقابلے اور 45 موضوعاتی سفری روٹس شامل ہیں۔ یہ سرمائی سیاحت کےفروغ کے لئے چین کی آئس اینڈ سنو معیشت کی ترقی کی ملک گیر مہم کا حصہ ہے۔

علاقائی ثقافت اور سیاحت کے علاقائی محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ شین رونگ نے بتایا کہ 20 دسمبر سے شروع ہونے والے 2025-2026 اندرونی منگولیا سرمائی سیاحتی سیزن میں بڑے پروگرامز شامل ہیں،جن میں اندرونی منگولیا خودمختار خطے کا 21 واں آئس اینڈ سنو نادام میلہ اور اندرونی منگولیا کے سرحدی شہر مان ژولی میں 22 واں چین-روس-منگولیا بین الاقوامی آئس اینڈ سنو فیسٹیول بھی شامل ہیں۔

یہ اقدام ریاستی سطح کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت چین اپنی آئس اینڈسنو معیشت کو فروغ دے رہا ہے۔ صنعتی دائرہ کار کے لحاظ سے ا س منصوبے کے تحت 2027 تک 12 کھرب یوآن (تقریباً 169 ارب امریکی ڈالر) اور 2030 تک 15 کھرب یوآن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ متعدد خطوں نے حال ہی میں سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے نئے پر کشش مقامات اور مراعات کا اعلان کیا ہے۔

اندرونی منگولیا کے اولان قاب اور آرشان جیسے شہروں میں مقامی خصوصیات جیسے آتش فشانی ڈھلوانوں پر اسکیئنگ اور سنو موبائلنگ کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ اس علاقے میں سیاحت کے واؤچرز تقسیم کئے جائیں گے اور اخراجات میں کمی کے لئے ’’اسکی-ہاٹ سپرنگ‘‘ کے مشترکہ ٹکٹ تیار کئے جائیں گے ۔موسم سرما میں سہولیات میں اضافے کے لئے گرم آرام گاہیں، گرم مشروبات اور سیاحتی مقامات کے اوقات میں توسیع بھی کی جائے گی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!