جمعہ, مئی 23, 2025
ہومLatestبی جے پی آر ایس ایس کے خواب کے حصول کیلئے کوشاں...

بی جے پی آر ایس ایس کے خواب کے حصول کیلئے کوشاں ہے، سینیٹر انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد: سابق نگران وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے،بی جے پی آر ایس ایس کے خواب کے حصول کیلئے کوشاں ہے، دشمن روایتی جنگ میں شکست کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خضدارمیں معصوم بچوں کی شہادت کا دلخراش ہے ،روایتی جنگ میں شکست کے بعد بھارت کے آلہ کاروں نے خضدار میں بچوں کو شہید کیا، دہشتگردوں کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ آور ہونے کے پیچھے ایک شدت پسند سوچ کارفرما ہے، آر ایس ایس کے خواب کا حصول بی جے پی نے حاصل کرنا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ریاست پاکستان قائداعظم اور علامہ اقبال نے تشکیل دی، حالیہ دنوں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دو قومی نظریئے پر گفتگو کی، یہ ان کے ذہن کی چیز نہیں بلکہ تاریخ تھی، اس کی آر ایس ایس کو بہت تکلیف ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل تحسین ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!