پیر, نومبر 24, 2025
ہومانٹرنیشنلچین کی ہائی نان ایئرلائنز کا برسلز اور چھونگ چھنگ کے درمیان...

چین کی ہائی نان ایئرلائنز کا برسلز اور چھونگ چھنگ کے درمیان نئی براہ راست پرواز کا آغاز

برسلز(شِنہوا)چین کی ہائی نان ایئرلائنز نے برسلز اور چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے درمیان براہ راست مسافر پرواز کا آغاز کیا ہے جس سے بیلجیئم اور چین کے مغربی خطے کے درمیان ایک نیا فضائی رابطہ قائم ہوگیا ہے۔

ایئرلائن کے مطابق اس روٹ پر برسلز سے پرواز HU470 ہفتے میں تین بار چلتی ہے اور بیجنگ، شنگھائی اور شین زین کے بعد یہ برسلز سے چینی مین لینڈ کے لئے چوتھی براہ راست پرواز ہے۔

برسلز-چھونگ چھنگ پرواز کے اضافے کے ساتھ ہائی نان ایئرلائنز اب بیلجیئم اور چین کے درمیان ہفتے میں 17 مسافر پروازیں چلا رہی ہے۔

افتتاحی پرواز میں سفر کرنے والی ایوونا جیکب زیک نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ ان کا چھونگ چھنگ کا دوسرا سفر تھا۔ پچھلی بار انہیں راستے میں پرواز بدلنی پڑی تھی، جس کی وجہ سے سفر 20 گھنٹے سے زائد وقت لے گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار براہ راست پرواز تقریباً 10 گھنٹے کی تھی جو بہت سہولت بخش ہے۔

جیکب زیک نے بتایا کہ وہ چین کی بغیر ویزا پالیسی سے فائدہ اٹھا رہی ہیں اور منصوبہ ہے کہ وہ 11 دن کے لئے ملک میں قیام کریں، جن میں سے 2 دن چھونگ چھنگ میں رہیں گی اور پھر چھنگ دو جائیں گی جو جائنٹ پانڈا کے گھر کے طور پر مشہور ہے۔

برسلز ایئرپورٹ کمپنی کی چیف پسینجر ایوی ایشن آفیسر سلوی وین ڈین آئینڈے نے کہا کہ نئی پرواز یورپ جانے کے خواہش مند چینی مسافروں اور بیلجیئم کے مسافروں کے لئے جو چین یا چین کے راستے دیگر ایشیائی ممالک جانا چاہتے ہیں، کے لئے بہت مددگار ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ برسلز ہوائی اڈے کی انتظامیہ کو توقع ہے کہ 2025 میں برسلز اور چین کے درمیان مسافروں کی آمد و رفت عالمی وبا سے پہلے کی سطح سے بھی بڑھ جائے گی کیونکہ چین نے بیلجیئم کے مسافروں کے لئے مختصر دورانیے کی بغیر ویزا پالیسی نافذ کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی اڈے کی انتظامیہ چینی ایئرلائنز کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے اور توقع ہے کہ 2026 میں چین کے مزید شہروں کے لئے براہ راست روٹس شامل کئے جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!