منگل, نومبر 25, 2025
ہومپاکستانامریکا کی غلامی اختیار کرکے ہم نے خود کو تباہ کرلیا، حافظ...

امریکا کی غلامی اختیار کرکے ہم نے خود کو تباہ کرلیا، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد خارجہ پالیسی ہونی چاہئے، ہم دوستی عزت و وقار کیساتھ کریں گے، امریکا کی غلامی اختیار کرکے ہم نے خود کو تباہ کرلیا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے موجودہ حالات بھی اسی کا نتیجہ ہیں۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے 3 روزہ اجتماع کے شرکا سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم غزہ منصوبے کو نہیں مانتے، پاکستان نے فلسطین پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے عالمی استحکام فورس کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا، ہم صرف آزاد اور خودمختار فلسطین چاہتے ہیں، جس کسی نے پاکستان کی فلسطین پالیسی سے انحراف کیا تو اسے نشان عبرت بنا دیں گے۔

ہم کشمیریوں کو پاکستانی سمجھتے ہیں، پورا پاکستان کشمیریوں کا بیس کیمپ ہے، مودی اور بھارت کی کشمیر پر قبضے کی کوشش پر اس وقت کے حکمران خاموش نہ رہتے تو ایسا نہ ہوتا لیکن موجودہ حکمرانوں نے اگر ٹرمپ کی ثالثی میں کشمیر پر کوئی سمجھوتہ کیا تو قوم اسے قبول نہیں کریگی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے روڈمیپ پر عمل کیا جائے۔

عام انتخابات کے اعلان تک کسی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے، عوام اب ہارس ٹریڈنگ کی حقیقت کو پوری طرح سمجھ چکے ہیں،یہ تحریک صرف اعداد و شمار کا مسئلہ نہیں، لوگوں، خاندانوں اور ہمارے صوبے کے مستقبل کا معاملہ ہے، دنیامیں اب ظلم کا نظام ختم ہونا چاہیے، فلسطین میں انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے، دنیا بھر کے مظلوموں کو اکٹھا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

جماعت اسلامی اپنے مقامی حالات میں کام کریگی، ظلم کیخلاف آواز اٹھائے گی، جبر کا سامنا کریگی ہم قوم پرست ہیں نہ تقسیم پیدا کریں گے، پاکستان کسی وڈیرے، جرنیل یا سیاستدان کی جاگیر نہیں، ہر بلوچ، سندھی، کشمیری، پٹھان، ہزارے وال، پنجابی اور مہاجر سمیت یہاں بسنے والی تمام قومیتوں کا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!