منگل, نومبر 25, 2025
ہومپاکستانکراچی، شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز، پمپنگ سٹیشن پر دھاوا، عملے سے ہاتھا پائی

کراچی، شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز، پمپنگ سٹیشن پر دھاوا، عملے سے ہاتھا پائی

کراچی میں پانی کی قلت کے ستائے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

گزشتہ رات نارتھ کراچی سیکٹر الیون ای کے مکینوں نے خواتین اور بچوں سمیت ناگن چورنگی پمپنگ سٹیشن پر دھاوا بول دیا اور واٹر بورڈ کے عملے سے ہاتھا پائی کی۔

مشتعل مظاہرین کی جانب سے عملے پر تشدد کی بھی کوشش کی گئی، احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے واٹر کارپوریشن کے عملے سے تلخ کلامی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے گھروں میں پانی نہیں آرہا، واٹر کارپوریشن کے بارہا وعدوں کے باوجود پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی۔

خواتین نے شکوہ کیا کہ پانی خرید کر استعمال کرنا اب ناقابلِ برداشت ہوچکا ہے۔

واٹر پمپنگ سٹیشن پر مشتعل مظاہرین نے پانی دو، پانی دو کے نعرے بھی لگائے۔

احتجاج کی اطلاع ملنے پر تیموریہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کئے جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا اور مشتعل افراد پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!