نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو اور برسلز کے دوروں کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے۔
واپسی سے قبل اسحاق ڈار مدینہ منورہ گئے اور وہاں مختصر قیام کیا، مدینہ میں قیام کے دوران انہوں نے روزہ رسول ۖ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارنے 17 سے 19 نومبر تک ماسکو اور 19 سے 21 نومبر تک برسلز کا اہم سفارتی دورہ کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے ان دوروں کے دوران حکومتی سربراہان، اعلیٰ حکام سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کیں اور بین الاقوامی تعاون و علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار کے یہ دورے پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں اہم پیشرفت قرار دئے جا رہے ہیں۔


