بیجنگ(شِنہوا) گلوبل ساؤتھ ماڈرنائزیشن فورم بیجنگ میں منعقد ہوا۔
تقریب میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے شرکت اور خطاب کیا۔
فورم کے شرکاء نے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے مشترکہ ہدف یعنی جدیدیت حاصل کرنے کی خواہش کو اجاگر کیا اور اس رائے کا اظہار کیا کہ چین کے آئندہ 15 ویں 5 سالہ منصوبےسے نہ صرف گلوبل ساؤتھ بلکہ پوری دنیا کے لئے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
فورم میں شریک مہمانوں نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو چاہیے کہ وہ زیادہ کھلے اور جامع ذہن کے ساتھ مشترکہ ترقی کا راستہ اپنائیں، انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر کے مقصد کا علم بلند کریں، حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کریں اور تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہم سیکھنے کو فروغ دیں تاکہ گلوبل ساؤتھ کی جدیدیت کو مزید تقویت مل سکے۔
شرکاء نے بین الاقوامی تعلیمی تبادلے اور تعاون بڑھانے، گلوبل ساؤتھ کی جدیدیت کے عمل میں اہم نظریاتی، تاریخی اور عملی مسائل پر گہری تحقیق کرنے اور ایک علمی نظام قائم کرنے پر زور دیا جو نہ صرف گلوبل ساؤتھ سے ماخوذ ہو بلکہ اس کی خدمت بھی کرے۔



