منگل, نومبر 25, 2025
ہومپاکستانمسائل کا ادراک، حل کی صلاحیت رکھنے والے علماء کی تیاری وقت...

مسائل کا ادراک، حل کی صلاحیت رکھنے والے علماء کی تیاری وقت کی ضرورت ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مسائل کا ادراک، حل کی صلاحیت رکھنے والے علماء کی تیاری کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کی ایجادات، تحقیقات کو سامنے رکھ کر مغرب نے سائنس میں ترقی کی، پہلے مدارس سے سائنسدان نکلتے تھے، اب سٹیٹس کو آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ نے جامعتہ الرشید کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن کے اہداف دیکھ کر خوشی ہوئی، مسائل کا ادراک اور حل کی صلاحیت رکھنے والے علمائے کرام تیار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں مدارس کا کردار انتہائی اہم رہا ہے، دنیا کے اولین سائنسدان، مفکر اور تاریخ دان مدارس نے پیدا کئے ہیں، مسلمانوں کی ایجادات اور تحقیقات کو سامنے رکھ کر مغرب نے سائنس میں ترقی کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مدارس سے ریاضی دان، ماہرین فلکیات اور مفکر نکلتے تھے مگر وقت گزرنے کیساتھ ساتھ مدارس پر اسٹیٹس کو آگیا، مدارس کی تعلیم کا عملی زندگی سے تعلق کم سے کم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ جامع الرشید میں دینی اور عصری تعلیم کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے احسن آباد میں فیملی پارک بنانے کا اعلان کیا ہے جس کیلئے جامعتہ الرشید نے بھی 6500 گز زمین دینے کے اعلان کردیا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!