کرسچن ایسوسی ایشن آف نائیجیریا نے سکول سے 215 طلباء کے اغواء کئے جانے کی تصدیق کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجریا میں ایک روز قبل مسلح افراد نے ایک کیتھولک سکول سے اسلحہ کے زور پر بڑی تعداد میں طلباء کو اغواء کیا تھا، ابتدائی طور پر دعوی کیا گیا تھا کہ اغواء کار50 طلباء کو ساتھ لے کر گئے ہیں تاہم اب کرسچن ایسوسی ایشن آف نائیجیریا نے تصدیق کی ہے کہ کیتھولک سکول سے 227 طلباء کو اغواء کیا گیا ہے۔
چیئرمین کرسچن ایسوسی ایشن نے واقعے کے بعد سکول کا دورہ کیا اور بتایا کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق 215 طلباء اور 12 اساتذہ کو اغواء کیا گیا ہے۔


