قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات اتوار کو ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ پر پولنگ اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔


