ایبٹ آباد میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک کیری ڈبہ بریک فیل ہونے سے ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 2 طالبات سمیت 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو حکام انتہائی دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچے اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کیا جہاں 4 جاں بحق افراد کی شناخت ذوالفقار، زبیر، ڈرائیور یاسر خلیل اور اختر کے ناموں سے ہوئی ہیں جبکہ جاں بحق دونوں بچیاں شبیر احمد کی بیٹیاں ہیں۔


