منگل, نومبر 25, 2025
ہومپاکستانخیبر پختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 اہم کمانڈروں سمیت 17 دہشت...

خیبر پختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 اہم کمانڈروں سمیت 17 دہشت گرد جہنم رسید، متعدد زخمی

یبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے دوران 3 اہم کمانڈروں سمیت 17 دہشت گرد جہنم واصل، متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں کی جانیوالی کارروائیوں میں مقامی پولیس، سی ٹی ڈی، کوئیک رسپانس فورس اور سیکیورٹی فورسز نے حصہ لیا، کارروائیوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز محفوظ رہی جب، ان آپریشنز میں سیکیورٹی جونوں کو اہل علاقہ کا بھی بھرپور تعاون حاصل رہا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیری خیل، پکہ پہاڑ خیل میں آپریشنز کے دوران 10 خارجی جہنم واصل اور 5زخمی ہو گئے، کارروائی میں ایک سہولت کار کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک 7 دہشتگردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ 3 کی لاشیں دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے نکالی نہیں جا سکیں۔

ہلاک دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے کمانڈرز نیاز علی عرف اکاشا اور عبداللہ عرف شپونکوئی شامل ہیں جو پولیس اور سکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے۔

نصر خیل کے علاقے میں بھی لکی پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی کی مشترکہ کارروائی میں ایک مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوا۔ بنوں کے علاقے ہوید میں مقابلے کے دوران دہشت گرد فرار ہو گئے۔

ڈومیل کے علاقے میں فتنہ الخوارج کیخلاف 8 گھنٹے کے طویل آپریشن میں 6خوارج کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا گیا،آپریشن میں بدنام زمانہ دہشتگرد کمانڈر رسول عرف کمانڈر آریانہ ساتھیوں سمیت جہنم واصل ہوا۔

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی مٹی کو فتنے سے پاک کر کے دم لیں گے، دہشت گردوں کا خفیہ پناہ گاہوں تک پیچھا کیا جائے گا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!