منگل, نومبر 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹنجی زندگی میں مشکلات کے وقت والدہ کی دعائیں سہارا بنیں، فیروز...

نجی زندگی میں مشکلات کے وقت والدہ کی دعائیں سہارا بنیں، فیروز خان

اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ نجی زندگی میں مشکلات کے وقت والدہ کی دعائیں سہارا بنیں۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان نے بتایا کہ مجھے میری ذاتی زندگی کی وجہ سے بہت شدت سے نشانہ بنایا گیا، سوشل میڈیا کی مخالفت، عدالتوں کے چکر اور بچوں سے دوری نے شدید ذہنی تنائو میں مبتلا کر دیا تھا، ایک روز اچانک گر کے بے ہوش ہوگیا تھا اور زندگی اور موت کے کشمکش میں پہنچ گیا تھا، ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں نے خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، بچوں سے دوری سب سے زیادہ تکلیف دہ تھی، مجھے اپنے بچوں کی شدید یاد آتی تھی مگر ملنے کی اجازت نہیں تھی، اس مشکل وقت میں میری والدہ کی دعائوں نے مجھے مضبوط رکھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں بے ہوش تھا تو والدہ نے آیت الکرسی پڑھی انہی کی دعا سے میں دوبارہ ہوش میں آیا اور زندگی کی طرف واپس لوٹا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!