منگل, نومبر 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹتکبر انسان پر جچتا ہے نہ مجھے ہر شو میں جا کر...

تکبر انسان پر جچتا ہے نہ مجھے ہر شو میں جا کر بیٹھنے کی ضرورت ہے، عاطف اسلم

گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ تکبر انسان پر جچتا ہے نہ مجھے ہر شو میں جا کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار نے کہا کہ اللہ نے مجھے بے پناہ عزت دی ہے، میں اب اس مقام پر پہنچ گیا ہوں جہاں مجھے معلوم ہے کہ مجھے ہر شو میں جا کر بیٹھنے کی ضرورت نہیں ،اگر ایسا کوئی کہتا ہے کہ میں بھاری رقم لیتا ہوں تو اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ وہ مجھے بلانا چاہتا ہے اور شائد وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ دنیا اس کے بارے میں جانے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار میں اپنے مصروف شیڈول کے باعث کسی شو میں جا نہیں پاتا، میں سب کو اچھی طرح جانتا ہوں، وہ تب تک اچھے رہتے ہیں جب تک ان کا شو یا انٹرویو نہ ہو جائے، یہ ہمیشہ تکبر کی بات نہیں ہوتی، تکبر انسان پر نہیں جچتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 18برس کی عمر میں دنیا کو فتح کرنا سیکھا اور کیا بھی، میرے حیرت انگیز مداح ہیں، جب آپ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ رہے ہوتے ہیں تو آپ کے کچھ مخصوص گول ہوتے ہیں جب وہ سب مل جاتا تو محسوس ہوتا ہے کہ یہ تو کچھ بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایسا وقت بھی آیا جب مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ یہ سب کبھی کافی نہیں ہوگا، کہیں رکنا ہوگا، ورنہ اسی دوڑ میں لگا رہوں گا اور کمائی دولت سے لطف حاصل نہیں کرسکوں گا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!