ہفتہ, نومبر 22, 2025
ہومتازہ ترینتبتی زبان کے لئے بڑا فاؤنڈیشن ماڈل لہاسا میں متعارف کرا دیا...

تبتی زبان کے لئے بڑا فاؤنڈیشن ماڈل لہاسا میں متعارف کرا دیا گیا

لہاسا(شِنہوا)تبتی زبان کا بڑا لسانی ماڈل سن شائن جی ایل ایم وی 1.0، جو چین کا پہلا اربوں پیرامیٹرز پر مشتمل تبتی فاؤنڈیشن ماڈل ہے، چین کے جنوب مغربی خود مختار علاقے شی زانگ کے دارالحکومت لہاسا میں متعارف کرایا گیا۔

شی زانگ یونیورسٹی میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران تحقیقی ٹیم کے چیف سائنسدان اور یونیورسٹی کے پروفیسر نیما تاشی نے کہا کہ تقریباً 28.8 ارب ٹوکنز پر مشتمل اعلیٰ معیار کے تبتی زبان کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے اس ماڈل کی تربیت کی گئی۔

اس ڈیٹا میں تبتی جملوں اور متن کا ایک بڑے پیمانے کا ذخیرہ، چینی-تبتی اور تبتی-انگریزی متوازی ذخائر ، چینی-تبتی 2 لسانی لغات کے مندرجات شامل ہیں جو خبروں کی رپورٹنگ، قانون، طب، فلسفہ، تعلیم، ثقافت، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

اسے تیار کرنے والوں کے مطابق سن شائن جی ایل ایم وی 1.0 پیچیدہ لسانی ساختوں اور کثیر شعبہ جاتی معلومات کو سنبھال سکتا ہے۔ یہ تبتی زبان کی شاندار معنوی تفہیم کا مظاہرہ کرتا ہے جو سوالات کا فوری جواب، واضح اور درست مواد تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تبتی متن کی تخلیق اور مشینی ترجمہ سمیت مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا حامل ہے۔

ایک فاؤنڈیشن ماڈل کے طور پر سن شائن جی ایل ایم وی 1.0 کوزراعت، سیاحت، تعلیم، تبتی ادویات اور بلند علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبوں میں شعبہ جاتی ماڈلز کی ترقی میں بڑے پیمانے پر لاگو کیا جا سکتا ہے۔

نیما تاشی نے کہا کہ جب یہ ماڈل ریگولیٹری حکام کے پاس رجسٹر ہو جائے گا تو اسے باضابطہ طور پر عوامی استعمال کے لئے لانچ کر دیا جائے گا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!