ہفتہ, نومبر 22, 2025
ہومتازہ ترینچین کے سینئر قانون ساز کی بحرالکاہل جزائر کے ممالک کے سیاستدانوں...

چین کے سینئر قانون ساز کی بحرالکاہل جزائر کے ممالک کے سیاستدانوں کے وفد سے ملاقات

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین لی ہونگ ژونگ نے بیجنگ میں بحرالکاہل جزائر کے ممالک کے سیاستدانوں کے وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت وانواتو کی پارلیمنٹ کے سپیکر سٹیفن فلیکس کر رہے تھے۔

لی ہونگ ژونگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ دونوں اطراف کے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی میں چین اور بحرالکاہل جزائر ممالک نے باہمی تعلقات کی ترقی کی مستحکم رفتار برقرار رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین سیاسی جماعتوں اور قانون ساز اداروں، دونوں لحاظ سے بحرالکاہل جزائر کے ممالک کے ساتھ قریبی تبادلوں کا خواہاں ہے اور چین اور بحرالکاہل جزائر کے ممالک کی مشترکہ مستقبل کی حامل ایک زیادہ قریبی برادری کی تعمیر کے لئے ان کےساتھ مل کر کا م کرنا چاہتا ہے۔

اس موقع پر سٹیفن فلیکس نے کہا کہ بحرالکاہل جزائر کے ممالک مضبوطی کے ساتھ ایک چین کے اصول پر قائم ہیں اور مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!