ہفتہ, نومبر 22, 2025
ہومتازہ تریننیشنل گیمز میں 100 میٹر دوڑ کا دلچسپ مقابلہ، ماسکوٹ نے روبوٹ...

نیشنل گیمز میں 100 میٹر دوڑ کا دلچسپ مقابلہ، ماسکوٹ نے روبوٹ کو مات دے دی

گوانگ ژو، چین

اسٹینڈ اپ (انگریزی): گاؤ شانگ، نمائندہ شِنہوا

"ہیلو، ناظرین! میں اس وقت نیشنل گیمز کے ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں موجود ہوں۔ یہاں ماسکوٹس اور ایک روبوٹ کے درمیان 100 میٹر کی دوڑ ہو رہی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): گاؤ شانگ، نمائندہ شِنہوا

"یہ مقابلہ نیشنل گیمز کے پیارے ماسکوٹس لی رونگ رونگ اور شی یانگ یانگ اور روبوٹ واکر کے درمیان ہو رہا ہے۔ بلاشبہ یہ دلکشی اور ٹیکنالوجی کے درمیان ایک دلچسپ ‘مقابلہ’ ہے۔

کیا آپ تیار ہیں؟ مقابلہ شروع ہو چکا ہے!

اگرچہ لی رونگ رونگ جسامت میں کافی بڑا ہے مگر پھر بھی وہ پوری قوت سے دوڑ رہا ہے۔

روبوٹ آگے نکل گیا ہے اور لی رونگ رونگ اتنا گھبرا گیا کہ اچھلنے لگتا ہے اور پھر تیزی سے زور لگا کر پیچھا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

واکر انتہائی مستحکم قدموں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

اب دوڑ کا آخری مرحلہ ہے!

لی رونگ رونگ سب سے پہلے اختتامی لکیر پار کرتا ہے اور ماسکوٹس کی ٹیم خوشی میں بریک ڈانس شروع کر دیتی ہے!”

گوانگ ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

گوانگ ژو کے اسٹیڈیم میں نیشنل گیمز انعقاد پذیر ہیں

یہاں 100 میٹر دوڑ کا ایک دلچسپ ایونٹ ہو رہا ہے

اس میں ماسکوٹس اور روبوٹ مدمقابل ہیں

لی رونگ رونگ اور شی یانگ یانگ ماسکوٹس ہیں جبکہ واکر ایک روبوٹ ہے

اسے آپ دلکشی اور ٹیکنالوجی کے درمیان مقابلہ کہہ سکتے ہیں

لی رونگ رونگ بھاری جسامت کے باوجود پوری قوت سے دوڑ رہا ہے

روبوٹ واکر مستحکم قدموں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے

اب یہ دلچسپ مقابلہ اب اپنے اختتامی مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے

لیجئے لی رونگ رونگ سب سے پہلے اختتامی لکیر پار کر کے فاتح قرار پائے ہیں

ماسکوٹس کی ٹیم اپنی جیت کی خوشی میں بریک ڈانس کر رہی ہے

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!