ہفتہ, نومبر 22, 2025
ہومانٹرنیشنلدبئی ایئر شو، پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر توجہ کا مرکز بنے رہے

دبئی ایئر شو، پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر توجہ کا مرکز بنے رہے

حال ہی میں پاک بھارت جنگ معرکہ حق کے دوران دشمن کو شکست فاش سے دوچار کرنے میں اہم کردار ادا کرنیوالے پاکستان کے تیار کردہ جے ایف-17 تھنڈر جنگی طیارے دبئی میں جاری ایئر شو 2025 کے دوران شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور کئی ممالک نے جدید جنگی طیاروں کے حصول میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ ایک دوست ملک کیساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دبئی ایئرشو 2025 کے موقع پر دوست ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان کے ساتھ اعلی سطح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

دورے کے دوران ایئر چیف نے یو اے ای کے انڈر سیکرٹری آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی اور کمانڈر یو اے ای ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی کیساتھ بھی تفصیلی مذاکرات کئے جس میں جدید تربیت میں تعاون کو مضبوط بنانے، ابھرتی ہوئی ایروسپیس ٹیکنالوجیز میں شراکت داری کو فروغ دینے اور مثر عملی رابطہ کاری کے طریقہ کار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اس موقع پر یو اے ای کی عسکری قیادت نے پاکستان ایئر فورس کی جدید کاری کی کوششوں اور بڑھتی ہوئی ملکی صلاحیتوں کو سراہا اور مشترکہ مشقوں، پیشہ ورانہ تبادلوں اور مستقبل بین شراکت داریوں کے ذریعے عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا دستہ دبئی ایئرشو 2025 میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے جو جدید جے ایف -17 تھنڈر بلاک تھری اور معروف سپر مشاق تربیتی طیارے پر مشتمل ہے جو ملکی عسکری ہوا بازی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔

ایئر شو کے دوران جے ایف17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا جہاں دفاعی تجزیہ کاروں، ہوا بازی کے ماہرین و شایقین نے اس میں گہری دلچسپی ظاہر کی، جدید ٹیکنالوجی، مضبوط جنگی صلاحیتوں اور معرکہ حق میں اسکی ثابت شدہ عملی کارکردگی نے جے ایف17 تھنڈر کو ایک قابلِ اعتماد اور کم لاگت کثیر المقاصد لڑاکا طیارے کے طور پر مزید نمایاں کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی ہوابازی کی صنعت پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اعتماد کا مظہر یہ ہے کہ کئی ممالک نے جے ایف-17 تھنڈر کے حصول میں دلچسپی کا اظہار کیااورایک دوست ملک کیساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے جو پاکستان کی بڑھتی ہوئی دفاعی اور صنعتی شراکت داریوں میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!