ہفتہ, نومبر 22, 2025
ہومتازہ ترینچین کو عوامی رہائشی سہولیات بہتر بنانے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل

چین کو عوامی رہائشی سہولیات بہتر بنانے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے اپنے شہریوں کے رہائشی حالات بہتر بنانے میں شاندار نتائج حاصل کئے ہیں۔ یہ بات شِنہوا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں ایک آل میڈیا ٹاک شو، چائنہ اکنامک راؤنڈ ٹیبل کے تازہ ترین پروگرام میں ایک عہدیدار نے کہی ہے۔

وزارت ہاؤسنگ اور اربن-رورل ڈیویلپمنٹ کے عہدیدار پان وی نے کہا کہ عوام کے رہائشی مسائل حل کرنے کے لئے گزشتہ سالوں میں ملک بھر میں جھگی بستیوں، خستہ حال گھروں، پرانی شہری رہائشی کمیونٹیز اور شہری دیہات کی تعمیر نو کی گئی ہے۔

پان وی کے مطابق 2012 سے چین نے 6 کروڑ 80 لاکھ سے زائد سستے اور دوبارہ آباد کاری کے رہائشی یونٹس تعمیر کئے ہیں جس سے رہائشی مشکلات سے دوچار 17 کروڑ سے زائد لوگوں کا مستحکم گھر پانے کا خواب پورا ہوا۔ اس کے علاوہ 3 لاکھ سے زائد پرانی رہائشی کمیونٹیز کی مرمت بھی کی گئی ہے جس سے 13 کروڑ سے زائد شہری لوگ مستفید ہوئے ہیں۔

پان نے کہا کہ مختلف گروپوں جیسے کہ بنیادی آمدنی پر زندگی گزارنے والے خاندانوں، نئے شہری مکینوں اور نوجوانوں کے لئے رہائشی تحفظ کا کثیر سطح کا حامل نظام قائم کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ رہائشی منصوبوں کی تعمیر نو کے لئے پالیسی معاونت، جیسے کہ ٹیکس مراعات، مالیاتی قرضے، زمین کی منصوبہ بندی اور مرکزی سبسڈیز فراہم کی گئی ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!