طاہر زمان کی جاب سے دورہ بنگلادیش پر ٹیم کیساتھ ڈھاکہ جانے سے انکار کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ نے اولمپئن انجم سعید کو ہاکی ٹیم کا منیجر بنانے کاعندیہ دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اولمپئن انجم سعید اس سے قبل جونیئر ٹیم کے کوچ اور سلیکشن کمیٹی میں بھی کام کر چکے ہیں، پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر کا عہدہ کئی ماہ سے خالی تھا۔
ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف اور طاہر زمان کے درمیان معاملات بھی طے پاگئے ہیں، پرو لیگ میں طاہر زمان ہی ٹیم کے چیف کوچ ہونگے۔


